جرمن سفیر اینا لیپل کی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات

Sep 29, 2025 | 17:33:PM
جرمن سفیر اینا لیپل کی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)جرمن سفیر اینا لیپل کی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات، وزیر خزانہ نے جرمن حکومت کی مالی و تکنیکی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جرمن سفیر کو معیشت کی اہم شاہراوں میں بہتری پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ریویو مشن اور اصلاحات پر پیش رفت سے متعلق بریف کیا، حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کے خواہاں ہیں، وزیر خزانہ نے جرمن کمپنیوں کو مکمل تعاون اور سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

جرمن سفیر نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا، پاکستان اور جرمنی نے اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے