قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی آج پی ٹی آئی اراکین سے مذاکرات کرینگے

Sep 29, 2025 | 14:29:PM
 قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی آج پی ٹی آئی اراکین سے مذاکرات کرینگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)پاکستان تحریک انصاف کا قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا معاملہ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج سے پی ٹی آئی آراکین سے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں کے استعفی واپس لینے پر آمادہ کریں گے ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کے آراکین کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:جلال پور پیروالا موٹر وے کو جلد از جلد بحال کریں گے:عبدالعلیم خان