’’پلین ڈاؤن‘‘ ایکشن چوری، پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل
بھارتی بورڈ کو اب بمراکے خلاف اپنے رافیل گرانے پر شکایت کرنی چاہیے:سوشل میڈیا صارفین
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا ایشیا کپ کا فائنل بھارت کی جانب سے سیاست اور نفرت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم نے کئی متنازع حرکات کیں، وہیں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف کی نقالی کرتے ہوئے ان کا ”پلین ڈاؤن“ ایکشن چوری کرلیا اور وکٹ حاصل کرنے کے بعد وہی حرکت دہرائی جس پر بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خود شکایت کی تھی۔
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے دوران حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کی جانب رخ کرکے ”پلین ڈاؤن“ اور0-6 کا اشارہ کیا تھا، جو دراصل پاکستان کی اس کامیابی کی یاد دہانی تھی جب پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
بھارت کی جانب سے ان اشاروں پر اے سی سی کو شکایت درج کرائی گئی تھی، جس پر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بمراہ کے ایکشن پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’بھارتی بورڈ کو اب بمراہ کے خلاف اپنے رافیل گرانے پر شکایت کرنی چاہیے ۔
Bumrah showing how Indian Rafales were shot down by Pakistan! pic.twitter.com/ObAAOvpDVh
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) September 28, 2025
ایک صارف نے پاک فضائیہ کے ترجمان کا طنزیہ حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’بمراہ بھی جانتا ہے کہ رافیل ایک خطرناک طیارہ ہے اگر اسے صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔
BCCI must file a complaint against Jasprit Bumrah for mocking Rafale of Indian Air force!???? #AsiaCup pic.twitter.com/HtyOMj9TZp
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) September 28, 2025
بھارت کی یہ حرکتیں یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ وہ کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے بجائے اپنی خفت مٹانے کے لیے ہر سطح پر منفی رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
اسی ذہنیت کا مظاہرہ بھارت نے فائنل میچ کے بعد بھی کیا، جب ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور پاکستانی وزیر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔ تقریب کا انعقاد پینتالیس منٹ تک لٹکا رہا اور آخر کار بھارتی ٹیم ٹرافی لیے بغیر ہی جشن مناتی رہی، جبکہ اے سی سی نے ٹرافی اپنے پاس محفوظ کرلی۔