آزاد کشمیر میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

Sep 29, 2025 | 09:27:AM
آزاد کشمیر میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

مظفرآباد میں تجارتی مراکز،بازار اور لاری اڈے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

 شہربھرمیں صبح سویرے کھلنے والے ہوٹل اور دکانیں بھی بند ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا: مشی گن کے گرجا گھر میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

 شہرکے سرکاری اورنجی سکول کھلے ہیں لیکن طلبہ نہیں آئے۔

آزاد کشمیرمیں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے، پہلی مرتبہ لینڈ لائن ٹیلی فون سروس بھی مکمل بند ہے۔

واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی نے 38نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پر ہڑتال کی ہے۔

 مہاجرین کی 12 نشستیں اوراشرافیہ کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔