ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا خالصتان سے متعلق جواب دینے سے گریز

 بھارت کے ساتھ جاری نجی سفارتی گفتگو پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Sep 29, 2023 | 22:07:PM
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا خالصتان سے متعلق جواب دینے سے گریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خالصتان سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران خالصتان سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت کے ساتھ جاری نجی سفارتی گفتگو پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، خالصتان موضوع پر رابطہ کاری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین، سعودی عرب نے بڑا مطالبہ کر دیا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا اہم اسٹریٹجک تعلق ہے، بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی بین الاقوامی جبر باعثِ تشویش ہے۔

قبل ازیں رواں ہفتے بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خالصتان پالیسی پر جواب دینے سے گریز کیا تھا۔