بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے: سعودی عرب

Sep 29, 2023 | 21:35:PM
بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے: سعودی عرب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل کو چار جون 1967 کی حدود میں جانے کا عہد کرنا ہوگا، کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطی میں امن ممکن نہیں ہے، سعودی عرب کے مطالبے کا واحد مقصد فسلطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مشرقی بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے بعد ایک اور رہنما کو سیکیورٹی اداروں نے خبردار کردیا

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ روز فلسطین میں اپنا پہلا سفیر مقرر کیا ہے جبکہ چند گھنٹوں قبل اسرائیل کے وزیر کی سعودی عرب اعلانیہ آمد بھی ہوئی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کرلے گا جس کے بعد مزید ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔