اقوام متحدہ نے فلسطین کے حق میں قرار داد منظور کر لی

May 10, 2024 | 21:22:PM
اقوام متحدہ نے فلسطین کے حق میں قرار داد منظور کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کیلئے  فلسطین کی اہلیت  تسلیم کر لی گئی ، قرار داد کے حق میں 143 ووٹ  جبکہ 9ممالک نے مخالفت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار دار منظور کرلی گئی ہے ،عرب میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی ، قرارداد کے حق میں 143ممالک نے ووٹ دیا، 9 نے مخالفت کی جبکہ ووٹنگ میں 25 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔

جن ممالک کے فلسطین کی مخالفت میں ووٹ دیا ان میں امریکا اور اسرائیل سر فہرست جبکہ ارجنٹائن اور ہنگری سمیت دیگر 5ممالک شامل ہیں۔

واض رہے کہ جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں ، فلسطین کو مکمل رکن بنانےکی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی،گزشتہ ماہ اس موضوع پر قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا، جس کی وجہ سے فلسطینی کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کھٹائی میں پڑ گیا، امریکہ اسرائیل کا ازلی سرپرست اور سب سے بڑا اتحادی ملک ہے، اس ناطے امریکہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سات ماہ کے دوران بھر پور انداز میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے ۔

دوسری جانب اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر گیلاد اردان نے جنرل اسمبلی میں پیش کر دہ اس قرار داد کے مسودے کی مذمت کی ہے، اسرائیلی سفیر کے مطابق اس قرار داد کی منظوری کی صورت میں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت اور حقوق مل جائیں گے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :امسال پاکستان کی معاشی شرح نمو کتنی رہے گی ؟ آئی ایم ایف نے بتا دیا