آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی 

May 10, 2024 | 20:45:PM
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی 
کیپشن: آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے،جبکہ آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے،گذشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو منفی 0.2 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 24.8 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 12.7 رہنے کا امکان ہے،جبکہ گذشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.2 فیصد تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان ہے ،آئندہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 7.5 فیصد ہوجائے گی، گذشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.1 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 1.2 فیصد ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عام تعطیل کا اعلان