خوشاب: جشن بہاراں پر کل عام تعطیل کا اعلان

May 10, 2024 | 19:51:PM
خوشاب: جشن بہاراں پر کل عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خوشاب میں جشن بہاراں کے آغاز پر کل بروز ہفتہ مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان ہو گیا، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں 3 روز جشن بہاراں کا آغاز ہو گیا، آج سے 3 روز کے لیے جشن بہاراں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تیز آندھی کے سبب افتتاحی تقریب متاثر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے نڈھال لوگوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بسلسلہ جشن بہاراں مقامی سطح پر چھٹی کے احکامات جاری کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل بروز ہفتہ مقامی سطح پر چھٹی ہو گی۔