بشریٰ بی بی کا عمران خان کے اصرار کے باوجود میڈیکل چیک کرانے سے انکار 

May 16, 2024 | 19:11:PM
بشریٰ بی بی کا عمران خان کے اصرار کے باوجود میڈیکل چیک کرانے سے انکار 
کیپشن: بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک کرانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے معاملے پر جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کردیا،ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نے خون کا سیمپل نہیں دیا۔
جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے عملے نے لئے،بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں ہوا، بانی پی ٹی آئی احتساب عدالت میں متعدد بار بشریٰ بی بی کے معائنے کی درخواست کر چکے ہیں،بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر بھی بشریٰ بی بی طبی معائنے کیلئے راضی نہیں ہوئیں،بانی پی ٹی آئی کے پمز ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے،میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس بنچ بھی تشکیل دیدیا گیا، کون سربراہی کرےگا؟ اہم خبر آ گئی