انسان سچا ہو تو اللہ بھی ساتھ نہیں چھوڑتا، نواز شریف کا مریم کی بریت پر اظہار تشکر

Sep 29, 2022 | 21:51:PM
سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم کی بریت، اظہار تشکر، اپنامعاملہ، اللہ پر چھوڑ دیا،
کیپشن: نواز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ اگر انسان سچا ہو تو اللہ بھی ساتھ نہیں چھوڑتا۔ اللہ تعالیٰ نے حق کو فتح دلا کر پوری دنیا کو دکھا دیا۔میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکرگزار ہوں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک سوال ”ثاقب نثار سمیت جو کردار سزا میں شامل تھے ان کا احتساب ہوگا“کا جواب دینے سے گریز کیا اور آگے چل دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،حکام کی بریفنگ