ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل،ملزم فرار

Sep 29, 2021 | 09:55:AM
ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل
کیپشن: ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر  قتل ،مقدمہ درج کر لیا گیا

تفصیلات  کے مطابق ڈاکٹرخولہ اپنی گاڑی پر سہیلی سے ملنے اس کے گھر گئی تھی، سہیلی کے گھر کے باہر 2 موٹرسائیکل سواروں نے ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار لیڈی ڈاکٹر سے بیگ اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی دوست نے ملزمان کو لیڈی ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کرتے دیکھا ہے، مقدمہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عمر شریف ہسپتال، بیگم تھانے میں؟