تھکاوٹ اور بخار، عمر شریف کا جرمنی کے ہسپتال میں طبی معائنہ

Sep 29, 2021 | 09:07:AM
تھکاوٹ اور بخار، عمر شریف کا جرمنی کے ہسپتال میں طبی معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)طویل ہوائی سفر میں تھکاوٹ اور بخار کے سبب عمر شریف کو جرمنی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں چیک اپ اور ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ آج عمر شریف کو اگلی منزل کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔ایئر ایمبولینس میں عمر شریف کی ہمسفر ان کی اہلیہ زریں غزل کے پاس جرمنی کا ویزہ نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں جاسکتی تھیں ، انہیں ہنگامی ویزے کی ضرورت پڑی تو انہیں پولیس سے رجوع کرنا پڑا۔
 تفصیلات کے مطابق اداکار عمر شریف کے ہمراہ ایئر ایمبولینس میں امریکا کا سفر کرنے والی ان کی اہلیہ زریں غزل کو جرمنی میں اسٹاپ اوور کے دوران کم از کم 4 گھنٹے نیورمبرگ ایئرپورٹ کے قریبی تھانے میں گزارنے پڑے۔ ایئر ایمبولینس کو کراچی سے روانگی کے بعد جرمنی کے نیورمبرگ ایئر پورٹ پر پہلا اسٹاپ اوور کرنا تھا۔

امریکا میں ان کے ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق طویل سفر کے دوران عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ ہوجانے کی وجہ سے کمپنی نے اسٹاپ اوور طویل کرنے کا فیصلہ کیا، مزید طبی معائنے کیلئے ایئر ایمبولینس کمپنی نے عمر شریف کو نیورمبرگ کے ہسپتال میں داخل کیا۔

ایئر ایمبولینس میں عمر شریف کی ہمسفر ان کی اہلیہ زریں غزل کے پاس جرمنی کا ویزہ نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں جاسکتی تھیں اور اپنے شوہر کی ہسپتال میں نگہداشت نہیں کر پا رہی تھیں، انہیں ہنگامی ویزے کی ضرورت پڑی تو انہیں پولیس سے رجوع کرنا پڑا۔

ویزا کے حصول کے طویل پراسیس کے دوران زریں غزل نے لگ بھگ 4 گھنٹے نیورمبرگ ایئرپورٹ کے قریبی تھانے میں گزارے۔ ضابطے کی طویل کارروائی کے بعد زریں کو جرمنی کا ہنگامی ویزا ملا تو وہ اپنے شوہر کے پاس ہسپتال پہنچیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زریں غزل نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس عمر شریف کو لے کر بدھ کی صبح اگلی منزل آئس لینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔