لاہور، راولپنڈی: ڈرونز سے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا گینگ پکڑا گیا

Oct 29, 2025 | 23:58:PM
لاہور، راولپنڈی: ڈرونز سے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا گینگ پکڑا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈرونز سے منشیات اسمگل کرنے والا گینگ پکڑا گیا، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں کارروائیاں کیں۔

ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا گینگ اے این ایف کی پکڑ میں آگیا، 9 کلو ہیروئن، ڈرون اور آلات برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے لاہور میں غیر قانونی ڈرون کی تیاری کا انکشاف ہوا، جس کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کارروائی کی گئی، کارروائی میں جدید ڈرونز برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی