محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی

Oct 29, 2025 | 23:49:PM
محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالےسے پیشگوئی کردی جس کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم جنوب مشرقی،ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

   کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔
 آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں  ؛  ایشین یوتھ گیمز: مینز والی بال فائنل میں ایران نے پاکستان کو ہرا دیا