ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ

Oct 29, 2023 | 12:32:PM
ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ کردیا ۔

سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگا س میں یہودی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ حماس کی تباہی ضروری ہے اور اس بحران کی ذمہ دار،جوبائیڈن انتظامیہ ہے۔

سابق امریکی صدر  نےاسرائیل کی متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی بھی دیدی۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی شدید ترین بمباری جاری ہے اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا  جس سے غزہ کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا، مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے اسرائیلی بمباری کے نقصانات کی تفصیل سامنے نہ آسکی۔

22 روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 8 سو سے زیادہ ہوگئی، جس میں  36 سو سے زائد بچے اور 1800سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :ترکیہ صدر نے یورپ کو صلیبی جنگ شروع کرنے سے متعلق وارننگ دے دی