فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی

Oct 29, 2022 | 12:26:PM
پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی۔ فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی۔ فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔ وقتِ مقرر میں جواب جمع نہ کروانے پر ان کی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔