عدلیہ میں اخلاقی قوت اور اصولوں کی پختگی ضروری ہے،جسٹس جمال مندوخیل
کیپشن: جسٹس جمال مندوخیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ جج غلطیوں کا جواز نہ بنائیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوں،عدلیہ میں اخلاقی قوت اور اصولوں کی پختگی ضروری ہے۔
وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ کے آخری روز جسٹس جمال مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل سیکھنے سے صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں نقطہ نظر وسیع ہوتا ہے، نوجوان عدالتی افسران روزانہ علم میں اضافہ کریں ہر کیس سے سیکھیں،جج سپریم کورٹ کاکہناتھا کہ ججز کو دلیرانہ فیصلے کرنے چاہئیں، ججز دباؤ، تعصب یا ذاتی مفاد سے بالاتر رہیں،اختتامی تقریب میں 27 عدالتی افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا : جسٹس جواد حسن