میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا : جسٹس جواد حسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہےکہ جج کو سٹریس لینا نہیں سٹریس دینا چاہیے۔
لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب ہوئی جس سے جسٹس جواد حسن نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی سٹریس نہیں ہوا۔
جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ جج کو سٹریس لینا نہیں سٹریس دینا چاہیے، جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوتم گمبھیر کی چھٹی ؟بھارت سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہم نے وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں چل رہے ہیں، ہر ہائیکورٹ میں 30 سے 40 فیصد فیملی کیسز آتے ہیں، ہر جج پہلی سماعت پر کیس خارج کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔