گوتم گمبھیر کی چھٹی ؟بھارت سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرمناک 0-2 وائٹ واش کے بعد شدید دباؤ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ گمبھیر کی کولکتہ ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس میں جارحانہ لب و لہجہ اختیار کرنے سے ناخوش ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کے پاس زیادہ وقت نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں:گیس صارفین خبردار ، اہم خبر آگئی
ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کا سب سے بڑا اعتراض ٹیم کمبی نیشن پر ہے، جس میں وہ اسپیشلسٹ پلیئرز کے بجائے آل راؤنڈرز اور پارٹ ٹائمرز پر انحصار کرتے نظر آتے ہیں۔
اس حکمت عملی کو ٹیسٹ کرکٹ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہوم کنڈیشنز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
اگر بھارت کی کارکردگی متاثر ہوئی تو ہیڈ کوچ کی تبدیلی ناگزیر ہوجائے گی۔