چیئرمین واپڈا کا گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم کا دورہ

Nov 29, 2025 | 18:35:PM
چیئرمین واپڈا کا گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید(ریٹائرڈ) کا گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم (کے فور پراجیکٹ) کا دورہ، کےفور کی اہم سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

 مذکورہ سائٹس میں ان ٹیک سٹرکچر، پمپنگ سٹیشن، کینجھر جھیل سے کراچی تک ہائی پریشرائزڈ پائپ لائنز اور فلٹریش پلانٹ شامل ہیں،دورے کے دوران جنرل منیجر،  پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کی  چیئرمین واپڈا کو بریفنگ دی، تمام آٹھ کنٹریکٹ پیکجز کی اہم سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، کے فور پراجیکٹ 64 فیصد مکمل ہوچکا۔ 

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پراجیکٹ حکام کےفور پر اب تک 86 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں،درکار فنڈز مہیا کردیے جائیں تو واپڈا کےفور پراجیکٹ 2026 کے دوران مکمل کر سکتا ہے، پراجیکٹ حکام کراچی شہر کیلئے کے فور پراجیکٹ بہت اہم ہے۔ 

انھوں نے کنٹریکٹرز کو تاکید کی اضافی وسائل کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے،پائپ لائن 2 کے کنٹریکٹ پیکج پر بالخصوص کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران سندھ حکومت سے قریبی اور موثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ امید ہے صوبائی حکومت کراچی شہر میں پانی تقسیم کرنے کے نظام میں توسیع کرنے کے منصوبے کو وقت پر مکمل کرے گی۔ توسیعی پراجیکٹ کی تکمیل پر  کے فور سے پوری طرح فائدہ اٹھایا جاسکے گا، کے فور پراجیکٹ کراچی شہر کو روزانہ 650 ملین گیلن پانی مہیا کرےگا۔

 پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا، اس وقت واپڈا کےفور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کام کررہا ہے، پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم ہوگا،مختلف وجوہات کی بنا پر نائے گاج ڈیم پراجیکٹ پر کام فروری 2025 سے تعطل کا شکار ہے۔

 ان وجوہات میں کنٹریکٹر کا عدالت سے رجوع، ماضی میں کام کی انتہائی سست رفتار اود مالی مسائل شامل ہیں، ڈیم مکمل ہونے پر 28 ہزار 800 ایکڑ بنجر زمین زیر کاشت آئے گی ،ڈیم کی بدولت مقامی آبادی کو 4 اعشاریہ 2 میگاواٹ سستی بجلی بھی فراہم ہوگی۔