جوا ایپس کی پروموشن کیس: ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)جوا ایپس کی غیرقانونی پروموشن کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔
جوا ایپس کی پروموشن کے مقدمہ میں ضلع کچہری لاہور میں جج نعیم وٹو نےکیس کی سماعت کی،یوٹیوبرڈکی بھائی اور عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی۔
عدالت نےفردجرم عائد کرنےکیلئےیوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگرملزمان کو 20 دسمبر کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:متنازعہ ٹویٹ کیس: ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج
جج نعیم وٹو نےاس موقع پرریمارکس دئیےکہ عدالت 20 دسمبر کو فرد جرم عائد کرے گی،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سےرپورٹ طلب کرلی۔
یوٹیوبر ڈکی نےاین سی سی آئی اے سےلیپ ٹاپ،موبائل اوردیگر اشیا کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی، عدالت نے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔