کوئٹہ :قمبرانی روڈ پر  2 دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Nov 29, 2025 | 11:50:AM
 کوئٹہ :قمبرانی روڈ پر  2 دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تاہم دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر انگوری باغ پولیس ناکے کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ پہلادھماکا پولیس ناکے کے قریب آئی ای ڈی کےذریعے کیا گیا اور دوسرا دھماکا جگہ کا معائنہ کرنے والی بی ڈی ایس کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:گوتم گمبھیر  کی چھٹی ؟بھارت سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔