ترکیہ کے قریب غیر قانونی تیل لے جانیوالے دو روسی بحری جہازوں میں دھماکے

Nov 29, 2025 | 09:42:AM
ترکیہ کے قریب غیر قانونی تیل لے جانیوالے دو روسی بحری جہازوں میں دھماکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترکیہ کے قریب بحیرہ اسود میں روس س کے دو آئل ٹینکروں میں اچانک دھماکے اور آگ بھڑک اٹھنے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی

 حکام نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دونوں جہازوں کے مجموعی طور پر 45 افراد کو محفوظ نکال لیا۔

ترکی کے ساحلی علاقے بوسفورس کے قریب جمعہ کو روس کےدو ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، جس کے بعد آگ لگ گئی اور ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ترک وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 274 میٹر طویل ٹینکر ’کائروس‘ میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہ مصر سے روس جا رہا تھا۔

 واقعے کے فوراً بعد دو فاسٹ ریسکیو بوٹس، ایک ٹگ بوٹ اور ایک ایمرجنسی ویسل جائے وقوعہ پر بھیجے گئے۔

وزارت نے تصدیق کی کہ جہاز پر موجود 25 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

مزید پڑھیں:جہاز کے سفر میں حادثاتی موت پر ورثا کو کتنے کروڑ ملیں گے، بل منظور کر لیا گیا

  کائروس 28 نیوٹیکل میل دور ترک ساحل سے ایک ’’بیرونی اثر‘‘ کے نتیجے میں آگ کی لپیٹ میں آیا۔

ادارے نے بتایا کہ ایک اور ٹینکر ’ویرات‘ کو بھی بلیک سی میں تقریباً 35 نیوٹیکل میل کے فاصلے پر دھچکا لگا۔

 ریسکیو یونٹس اور ایک کمرشل ویسل کو فوری طور پر اس مقام پر بھیج دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق انجن روم میں گھنے دھوئیں کی نشاندہی ہوئی، تاہم جہاز کے 20 اہلکار محفوظ ہیں۔

دونوں ٹینکرز کائروس اور ویرات ان بحری جہازوں کی فہرست میں شامل ہیں جن پر 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔