بلوچستان: لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں خوفناک زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کے شہر لورالائی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.4 ریکارڈ ی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 23 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں ںے باہر نکل آئے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔
اس سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔
یہ بھی پڑھیں:یوم یکجہتی فلسطین: صدر مملکت اور وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنےکا عزم دہرادیا