اعظم سواتی کی گرفتاری،جلد سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج کریں گے: یاسمین راشد 

Nov 29, 2022 | 17:44:PM
اعظم سواتی, گرفتاری، سپریم کورٹ,احتجاج,یاسمین راشد 
کیپشن: یاسمین راشد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، اسمبلی سے استعفے کے بعد انتخابات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ معاشی حالات کے استحکام کیلئے انتخابات انتہائی اہم ہوچکے ہیں، اعظم سواتی کی گرفتاری کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے خلاف جلد سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی تربیت میں کمی ہے اس لیے وہ ماؤں، بیٹیوں کے خلاف ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔