پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

May 29, 2026 | 09:36:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان) عالمی منڈی میں ایک ہفتے میں خام تیل 9فیصد سستا۔ماہرین توانائی کوپاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10سے15 روپے کمی کی گنجائش نظرآنے لگی ۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 9.33 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 96.60 ڈالر سے کم ہو کر 87.60 ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسی طرح برینٹ کروڈ آئل بھی 8.36 فیصد سستا ہو گیا، اور قیمت 100.21 ڈالر سے کم ہو کر 91.83 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

توانائی ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اس کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات سستی، نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی گزشتہ دو ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر چکی ہے، اور اگر یہی رجحان برقرار رہا تو عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔