ایران امریکا معاہدے کی خبروں کیساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)ایران امریکا معاہدےکی خبروں کیساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت گر کر 93.7 فی بیرل ہوگئی۔اس کےعلاوہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 88.9فی بیرل ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ مربن آئل کی قیمت کم ہو کر 93.3 ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پکنک منانے آئی 8 خواتین ڈوب گئیں
واضح رہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہو گیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی۔
ویب سائٹ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی پیشرفت ہوگی تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید سخت اور تفصیلی مذاکرات درکار ہوں گے۔