حکومتی ادارے سوئی ناردرن کے نادہندہ نکلے

May 29, 2025 | 22:46:PM
حکومتی ادارے سوئی ناردرن کے نادہندہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرکاری ادارے سوئی ناردرن واجبات میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، سوئی ناردرن کی جانب سے ادائیگی کے لیے اداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سوئی نادرن نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے بقایاجات ادا کریں تاکہ مزید قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ نادہندگان کو اپریل 2025 کے دوران حتمی نوٹسز بھی بھیجے جا چکے ہیں۔

سرکاری اداروں پر مجموعی طور پر اربوں روپے کے واجبات واجب الادا ہیں جن میں وفاقی اسپتالوں کے ذمے 183.62 ملین روپے، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کے 106.08 ملین روپے، اور پنجاب کے ہسپتالوں کے 1.1228 بلین روپے شامل ہیں۔

تینوں صوبوں کے ہسپتالوں پر مجموعی طور پر 1.4125 بلین روپے کا واجب الادا رقم ہے۔

اسی طرح وفاقی پولیس پر 141.5 ملین روپے اور دیگر پولیس اداروں پر مجموعی طور پر 499.7 ملین روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔ اس کے علاوہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) پر بھی 251.2 ملین روپے کے واجبات ہیں۔

سوئی ناردرن نے سرکاری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر واجبات کی ادائیگی فوری طور پر نہ کی گئی تو کمپنی قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے، جس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ کمپنی نے سرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت ادائیگی کر کے مسائل سے بچیں اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ملین روپے واجب الادا ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: