مدرسہ پر آسمانی بجلی گر نے سے ایک بچہ جاں بحق،2 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران)اٹک ضلع کے قدیمی قصبےبہادرخان میں واقع مدرسہ پرآسمانی بجلی گر گئی ، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ضلع اٹک کےعلاقے بہادر خان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جاں بحق ہو گیاجبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کی ٹیم نے مرنیوالے بچے12سالہ صدام کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اٹک کی تحصیل حضرو میں شدیدطوفان سے بجلی کے پول زمین بوس ہو گئے جبکہ متعدد تناور درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔محتلف مقامات پر سولر پینل بھی ہوا میں اڑنے لگے۔ تیز طوفانی آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔بجلی بندش سے زیادہ تر علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی:ڈاکو بے لگام،سٹی 21 کی ٹیم سے موبائل فون،20 ہزار نقد اور قیمتی اشیاء چھین لیں