کراچی:ڈاکو بے لگام،سٹی 21 کی ٹیم سے موبائل فون،20 ہزار نقد اور قیمتی اشیاء چھین لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ رحمان) سٹی 21 کی ٹیم کو کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ڈاکووں نے لوٹ لیا ،ڈاکو موبائل فون ، 20 ہزار کیس اور دیگر قیمتی اشیاء لے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹی 21 کی ٹیم کوریج پر جارہی تھی، جس میں رپورٹر مبشر اور کیمرا مین اور ڈرائیور شامل تھے۔ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ڈاکووں نے ان سے موبائل فون ، 20 ہزار کیس اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔ڈاکو بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل پر سوار تھے، دونوں کے پاس پستول تھا ، رونگ وے سے آئے اور لوٹ مار کے بعد رونگ وے سے نکل گئے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے ڈکیتی کا واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئےایس ایچ او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نےپولیس کو حکم دیا کہ24 گھنٹے کے اندر ایس ایچ او واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرے۔
یہ بھی پڑھیں:تیز رفتارمسافر کوچ الٹ گئی،15 سے زائد مسافر زخمی، ایک بچی جاں بحق