تیز رفتارمسافر کوچ الٹ گئی،15 سے زائد مسافر زخمی، ایک بچی جاں بحق 

May 29, 2025 | 19:41:PM
تیز رفتارمسافر کوچ الٹ گئی،15 سے زائد مسافر زخمی، ایک بچی جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر خان) نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پانچ میل اسٹاپ پر کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی،جس کے نتیجے میں15 سے زائد مسافر زخمی، ایک معصوم بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  مسافر کوچ الٹ جانے کے باعث جاں بحق ہونیوالی بچی کی شناخت 7 ماہ کی سحرش دختر ابرار کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔زخمی ہونیوالے افراد  میں ملتان سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ، اسد، سلیم اللہ, سحرش، انعم, محمد طاہر  اور ظہیر و دیگر کے نام شامل ہیں۔چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی جس کو فوری طبی امداد کیلئے نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور ٹیک کے باعث پیش آیا،اوور سپیڈ کی وجہ سے کوچ ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زائد بارشیں ہونگی،ڈی جی محکمہ موسمیات