تھانہ شادمان نذرآتش سمیت چار مقدمات میں 2گواہان کے بیانات قلمبند 

May 29, 2025 | 18:20:PM
تھانہ شادمان نذرآتش سمیت چار مقدمات میں 2گواہان کے بیانات قلمبند 
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)تھانہ شادمان نذرآتش سمیت چار مقدمات میں 2گواہان نے بیان قلمبند کرا دیا،مقدمہ کی مزید سماعت  3جون تک ملتوی کردی گئی۔

انسداددہشتگردی عدالت میں  تھانہ شادمان  نذر آتش سمیت چار مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی ہوئی،اے ٹی سی  کے ایڈمن جج منظر علی گل نے          کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،پراسیکیوشن نے نو مئی مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں،مقدمات کے برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر  زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن کے 2گواہان  نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی،   تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں گواہان پیش ہوئے،مقدمہ کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہونے سے شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی،زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ایک گواہ نے بیان قلمبند کرایا، جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے  مقدمہ میں ایک گواہ نے شہادت ریکارڈ کرائی،عدالت نے مزید سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز  چیمہ،اعجاز چودھری،میاں محمود الرشید زیر حراست ہیں۔ 

مقدمات کے برضمانت ملزمان میں صنم جاوید،عالیہ حمزہ ،طیبہ راجہ ،خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!اہم شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے