وفاقی بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا: سیکرٹری خزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے،مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: کیا جج آئین سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں ؟ جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھا دیا
ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اہداف اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔