عیدالاضحیٰ:سعودی عرب میں 4 چھٹیاں ہونگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کیلئے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیاہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک تعطیلات ہوں گی، سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہو گی۔
واضح رہے قطر کی حکومت پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔
یہ تعطیلات یوم عرفہ سے شروع ہوں گی، جو 9 ذوالحجہ کو ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی ، پاکستان میں 7 جون سے 9 جون تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے