اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر 100 انڈیکس میں 652 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس مثبت زون میں چلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر توانائی اویس لغاری نے خوشخبری سنا دی
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 6 پیسے پر آ گیا۔