جونئیر ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے سیمی فائنل اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

May 29, 2023 | 22:31:PM
جونئیر ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے سیمی فائنل اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں جاپان کو تین کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جونئیر ہائی ایشیا کپ میں پاکستان نے آخری لیگ میچ میں جاپان کو تین دو سے شکست دے دی، قومی جونئیر ہاکی ٹیم نے جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستان کی طرف سے عبدالوہاب نے 2 اور ارباز احمد نے ایک گول سکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کو جرمانہ عائد

علاوہ ازیں پاکستان ہاکی کے لیے بھی بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ قومی جونئیر ہاکی ٹیم نے جونئیر ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، جونئیر ورلڈکپ اس سال کے اختتام پر ملائشیا میں ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ اور اولمپک مقابلوں سے باہر ہے۔ جبکہ جونئیر کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر ہاکی کمیونٹی میں خوشی لی لہر دوڑ گئی ہے۔