9مئی واقعات، پی ٹی آئی سینیٹرز نے مذمتی قرارداد سینٹ میں جمع کروادی

May 29, 2023 | 14:51:PM
 9مئی واقعات، پی ٹی آئی سینیٹرز نے مذمتی قرارداد سینٹ میں جمع کروادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے سینیٹرز  نے 9مئی کے واقعات سے متعلق مذمتی قرارداد سینٹ میں جمع کروادی۔

قرارداد  کے متن کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ عسکری اور تاریخی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایوان 9 مئی  کو جی ایچ کیو، جناح ہاؤس پر ہونے والے پرتشدد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جناح ہاؤس لاہور میں کور کمانڈر رہائش پذیر ہیں،اسے بھی آگ لگا دی گئی تھی ، بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قیمتی سامان کو بھی نذر آتش کیا گیا، شہداء کی یادگاریں بھی جلا دی گئیں ، تاریخی عمارتوں، مساجد اور سکولوں کو آگ لگائی گئی اور نقصان پہنچا گیا۔

سینٹ میں جمع کروادی مذمتی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اپنے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی  اورغیر متزلزل حمایت کرتا ہے،  مسلح افواج ،سکیورٹی ایجنسیوں اور بڑے پیمانے پر ان واقعات سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گر گئیں