حسیناؤں کی جنگ،ایان علی نے خدیجہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

May 29, 2023 | 11:35:AM
حسیناؤں کی جنگ،ایان علی نے خدیجہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی ایسے بکھر رہی ہے جیسے ہوا چلنے سے خزاں کے پتے بکھرتے ہیں،9 مئی کے واقعات میں شامل پی ٹی آئی کے شرپسند جیلوں میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ۔ان میں سابق آرمی چیف کی نواسی اور پی ٹی آئی رہنما سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں ۔

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنا موازنہ خدیجہ شاہ سے کرنے والوں کو ٹوئیٹ کرکے چپ کروادیا ۔خوبرو ماڈل اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار کئی ٹوئٹس  کا آغاز عظیم صوفی شاعر غلام فرید کے اشعار  سے کیا۔

ایان علی نے لکھا کہ شاعری تو ایک طرف پر ایان کو منہ چھپانے کی ضرورت کیا تھی؟ایان کو نہ تو بوٹوکس چھپانے تھے نہ کردار، پھر کوئی Elite Hangover بھی نہیں تھا تو منہ کیوں چھپاتے، تسبیح کیوں لہراتے؟ ایان نہ تو چاچو ترین کے فلیٹ میں چھپی تھی، نہ خالو عون کے ترلے ڈلوائے تھے، نہ چوہدریوں کی سفارشیں کروائیں، نہ امینوں کیاور تو اور کسی ایمبیسی کو فون کر کے بھی دہائی نہ دی، حلانکہ ایان نے تو ’افریقی غلامی نامنظور کا نعرہ بھی نہیں لگایا تھا‘ پھر بھی غیر سے مدد میں عار تھی۔

انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ایسی عار عموماً غیرت مند محسوس کرتے ہیں جو اپنی محنت سے زندگی میں کسی مقام پر پہنچے ہوں، لابنگ کے بل پر لکس سٹائل اوارڈ یا ککھ سٹائل ایوارڈ پانے والے مِنت کو ہی محنت سمجھتے ہیں، یہ مِنت ترلا انہیں زندگی میں کچھ مال تو دلا دیتا ہے مگر آنکھ اُٹھانے منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑتا ۔ایان علی کے مطابق اس کی جیتی جاگتی مثال یہ موصوفہ ہیں، اگر اپنے قول و فعل کا سامنا کرنے کی ہمت ہوتی تو پورے پاکستان و آدھی دنیا کے ترلے ڈلوانے کے بجائے روز اول ہی عدالت کا سامنا کرتیں، پھر منہ بھی دکھانے کے قابل رہتا نظر بھی ملانے کے قابل رہتی ،مگر یہ تو تب ہوتا جب خود کو کبھی انسان عام سمجھا ہوتا ۔

 
یاد رہے کہ 2015 میں منی لانڈرنگ کیس کے بعد ایان علی کو بے پناہ شہرت ملی، انہیں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔