حمزہ علی عباسی کی بہن کے خلاف  ایک اور مقدمہ درج ،تحقیقات شروع

Mar 29, 2026 | 16:34:PM
حمزہ علی عباسی کی بہن کے خلاف  ایک اور مقدمہ درج ،تحقیقات شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )ایف آئی اے نےمعروف اداکارحمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ۔
 ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ کے کلینک پر چھاپہ مار کر کارروائی کا آغاز کردیا ،ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ کے بیوٹی کلینک کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی شروع کی،کارروائی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے کی گئی،ڈاکٹر فضیلہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر بھی مقدمہ درج کیا گیاہے۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ نے فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزیاں کیں،انہوں نے بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس ایف 8 کے رہائشی علاقے میں شروع کی،دوران کارروائی ڈاکٹر فضیلہ کے کلینک سے غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات بھی برآمد کی گئیں،کلینک پر ہیلتھ کیئر قوانین اور سی ڈی اے ضوابط کی خلاف ورزی بھی کی گئی ۔ایف آئی اے کے چھاپے سے قبل کلینک پر شواہد ضائع کرنے کی کوشش بھی کی گئی،کلینک سے 22 بینک اکاؤنٹس میں 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز بھی کی گئیں۔


ایف آئی آرکے متن کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ نے اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز پر اپنی آمدن صرف چار سے چھ لاکھ روپے ظاہر کی،ظاہر شدہ آمدن اور اصل مالی سرگرمیوں میں واضح تضاد پر مزید تحقیقات کی گئیں،ڈاکٹر فضیلہ کے اپنے اور جوائنٹ اکاؤنٹ دبئی اسلامی بینک ، ایم سی بی ، یو بی ایل اور جے ایس بینک میں موجود تھے،انہوں نےڈالر اور درہم میں بڑے پیمانے پر مشکوک لین دین کیے،تمام بینک اکاوئنٹس میں غیر قانونی رقوم کی ترسیلُ کی گئی ،حوالہ اور ہنڈی کے بھی شواہد پائے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے یکم اپریل کو کھلیں گے ؟ اہم بیان سامنے آگیا
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نیٹ ورک میں ڈاکٹر فضیلہ کے علاوہ دیگر لوگ بھی ملوث ہیں،مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی ۔