تعلیمی ادارے یکم اپریل کو کھلیں گے ؟ اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)سندھ میں تعلیمی ادارے یکم اپریل کو کھلیں گے یا نہیں؟ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کا اہم بیان سامنے آگیا۔
سندھ میں تعلیمی اداروں کی مزید بندش اہم سوال بن گئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ ملاح کا کہنا ہے کہ فی الحال تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،اگر ضرورت پڑی تو آن لائن کلاسز کو برقرار رکھا جائے گا ۔
رفیعہ ملاح کا مزید کہناہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ سمیت کئی ممالک توانائی بحران کا شکار ہیں،وہاں پیٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہیں،پاکستان میں صورتحال بہتر ہے اور یہاں توانائی کا کوئی بڑا بحران نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و میزبان مایا خان کے والد انتقال کر گئے
دوسری جانب سندھ کے وزراءکا کہنا ہے وفاق نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت بھی عمل کرے گی۔