اداکارہ و میزبان مایا خان کے والد انتقال کر گئے

Mar 29, 2026 | 15:47:PM
 اداکارہ و میزبان مایا خان کے والد انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان مایا خان کے والد انتقال کر گئے۔
 فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے والد کے ہمراہ خوب صورت اور یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس ناک خبر کا اعلان کیا۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بابا جان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے پوتے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرااورشان کی فلم ’’سائیکو‘‘ کا ٹریلر لانچ کردیا گیا
مایا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے بابا جان اس دنیا سے رخصت ہو گئےاور وہ دعاگو ہیں کہ ایک دن ان سے دوبارہ ملاقات ہو،انہوں نے مرحوم کے لیے دعاؤں کی اپیل کی  جس کے بعد فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔