ٹی وی شو کے دوران سانپ نے میزبان کو ڈس لیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

Mar 29, 2023 | 22:04:PM
ٹی وی شو کے دوران سانپ نے میزبان کو ڈس لیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی
کیپشن: رامز جلال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصری ٹی وی میزبان رامز جلال نے مہمانوں کے ساتھ پرینک کیلئے سانپ ہاتھ میں لیا تو اس نے رامز کو ڈس لیا۔
اس سال ماہ رمضان میں مصری ٹی وی میزبان رامز جلال کے ایم بی سی مصر پر دکھائے جانے والے پروگرام رامز نیور اینڈکی چھٹی قسط میں سانپ کے ڈسنے کے عمل کی تفصیلات بیان کی گئیں جس کا انہیں پروگرام کی شوٹنگ کے دوران سامنا کرنا پڑا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ماہ مقدس کے آغاز سے قبل دکھائے جانے والے پرومو میں انکشاف کیا گیا تھا کہ رامز جلال کو پروگرام کے دوران ایک پرینک کا سین فلماتے ہوئے سانپ نے کاٹا، ان کی انگلی سے خون بہنے لگا تو وہ اپنے اردگرد موجود لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کیا یہ سانپ زہریلا ہے تو نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی