اسلام آباد جلسہ ۔۔ اپوزیشن نے بڑا اعلان کردیا

Mar 29, 2022 | 09:11:AM
مولانا فضل الرحمان ، جلسہ ختم
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اپوزیشن کا جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں عمران خان پر کھل کر تنقید کی اور مطالبہ کیا عمران خان اور اسکے جادوگروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے،تم نے عدلیہ اور میڈیا پر حملہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ججز خریدنے کے وزیراعظم کے بیانات کا عدالتیں نوٹس لیں ۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف اداروں کو طاقتور بنانا ہے،ہم الیکشن کمیشن کو آزاد ،خودمختار اور طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں،حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا، یہ بہت بے آبرو ہوکر کوچے سے نکلے گا۔انہوںنے عمران خا ن پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری حیثیت گ±لی ڈنڈے جیسی ہے، تجاوزات کے نام پر 50لاکھ گھر منہدم کردئیے گئے،تم نے عدلیہ اور میڈیا پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ۔خدا کا خوف کرو چلے ہو مریم کا مقابلہ کرنے۔ الوداع کہنے آئے ہیں۔مریم نواز