یوٹیلٹی سٹورز  پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

Mar 29, 2021 | 17:07:PM
یوٹیلٹی سٹورز  پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)یوٹیلٹی سٹورز  انتظامیہ نے مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

مہنگائی کے مارے عوام جائیں تو جائیں کہاں ،،نہانے والے صابن کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے لے کر 7 روپے تک اضافہ ، سوئیوں کا پیکٹ 8 روپے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے اضافہ،ایک ماہ میں  250 ملی لیٹر کے ہینڈ واش کی قیمت میں 15 روپے مہنگی ہوئی ۔کلینر کی قیمت 29 روپے، جوتوں کی پالش میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا، شیمپو 10 سے 20 روپے فی بوتل مہنگا ،کولڈ ڈرنکس 5 روپے سے 10 روپے تک فی ٹن پیک مہنگی  کردی گئی۔ ٹی وائیٹنرز 21 روپے سے 32 روپے فی پیک ،خشک دودھ ،بچوں کے دودھ 50 روپے سے 100 روپیہ پیک مہنگا ہوگیا۔سٹیشنری آئٹم 2 روپے سے 11 روپے تک مہنگی ہوئیں جبکہ کوکنگ آئل 27 روپے لیٹر تک جا پہنچا۔