جنوبی افریقا،قوی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ جاری،سخت مشقیں 

Mar 29, 2021 | 14:42:PM
جنوبی افریقا،قوی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ جاری،سخت مشقیں 
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی کرکٹ سکواڈ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم آج دوپہر کے سیشن میں سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کرے گی اور یہ قومی ٹیم کا سینچورین میں دوسرا ٹریننگ سیشن ہو گا۔‏ پہلے سیشن میں ٹیم نے اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں لیکن اس کے بعد سینچورین میں بارش شروع ہو گئی جس سے پہلا سیشن متاثر ہوا اور اس کے بعد سکواڈ نے انڈور بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

‏ پاکستان ٹیم پریٹوریا میں جہاں مقیم ہے وہاں بھی کرکٹرز کو بائیو سکیور ببل میں رہتے ہو ئے چہل قدمی اور رننگ کی اچھی سہولت میسر ہے، گولف کورس بھی متصل ہے لیکن سکواڈ میں شامل افراد کو گولف کورس جانے کی اجازت نہیں ہے البتہ رہائشی کمروں کے سامنے کھلے ایریا میں گولف پریکٹس کی جا سکتی ہے۔اس طرح ‏محمد حفیظ اور بولنگ کوچ وقار یونس گولف کا شوق پورا کر سکیں گے جبکہ ‏ بیٹنگ کوچ یونس خان نے لیک میں فشنگ کا شوق بھی پورا کیا۔کپتان بابر اعظم حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یونس خان کی کرکٹرز کے ساتھ فشنگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارت کا اعتبار نہ کرنا،کسی خوش فہمی کا شکار ہونے کو تیار نہیں ، جاوید میانداد