آزاد کشمیر کا بجٹ پیش، مجموعی حجم 286 ارب روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مالی سال 27-2026ء کے لیے آزاد جموں و کشمیر کا بجٹ ایوان میں پیش کر دیا گیا۔
وزیرِ خزانہ چودھری قاسم مجید نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 286 ارب روپے ہے، ترقیاتی اخرجات کا تخمینہ 36 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی اخرجات کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
چودھری قاسم مجید کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے آمدن کا تخمینہ 75 ارب 20 کروڑ رکھا گیا ہے۔
بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 671 نئی سڑکیں، 376 میٹر طویل آر سی سی پل، 97 میٹر طویل بیلی برج تعمیر کیے جائیں گے جبکہ 394 کلو میٹر سڑکوں کی مرمت کی جائے گی اور ہر انتخابی حلقے میں 10 کلو میٹر رابطہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران 118 کلو میٹر طویل بجلی کی لائنیں بچھائی جائیں گی، ہنر مندوں کو بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
چودھری قاسم مجید نے کہا کہ 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے سے متاثرہ نامکمل سکولوں کی تعمیرات کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات روکنے کے لیے فائر بریک لائن قائم کی جائیں گی، آتش گیر مواد کی صفائی، آگ بجھانے کے آلات اور لباس بھی فراہم کیے جائیں گے، ہسپتالوں کی توسیع اور تعمیر کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ آئندہ مالی سال میں میر پور میں ڈارئی پورٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرنے کا امکان، سابق وزیراعظم کا پارٹی چھوڑنے پر غور !