کل سے بارشوں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ)کل سے بارشوں کا مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان،محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سےمون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق یکم سے 6جولائی تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں بارشوں کا امکان ہے۔
گلیات،کشمیر ، گلگت بلتستان اور سندھ میں بھی موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجا دی!
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔