پی ٹی آئی رجسٹریشن کیس:سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ)سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے پی ٹی آئی کی عبوری رجسٹریشن سے متعلق ہائی کورٹ کا 23 جون کا فیصلہ معطل کر دیا۔
چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد فل بینچ تشکیل دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 جولائی 2026 کو مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے درخواست سے بڑھ کر ریلیف دیا جبکہ پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی منظرنامہ تبدیل!سابق وزیر (ن) لیگ کا حصہ بن گئے