ویسٹ انڈین کیماروئچ کا سنگ میل ،سری لنکا ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز اور 217 رنز سے بھاری فتح اپنے نام کرلی ہے۔
چوتھے روز ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو صرف 101 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
تجربہ کار فاسٹ بولرکیما رروئچنے اپنے کیریئر کی 300ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔
Salute to a Modern Day Legend. ????
— Windies Cricket (@windiescricket) June 29, 2026
3️⃣ 0️⃣ 0️⃣ test wicket club for Kemar Roach.#MenInMaroon pic.twitter.com/5G9z8Gb46B
انہوں نے اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جےڈن سیلز، شمار جوزف اور الزاری جوزف نے بھی انتہائی خطرناک اسپیل کیے اور سری لنکن بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔
سری لنکا کی جانب سے صرف دنیش چندیمل ہی کچھ مزاحمت کر سکے جنہوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹاپ آرڈر کا کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔
مزید پڑھیں:ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانگی
ویسٹ انڈیز کے بولرز نے شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ مسلسل سوئنگ اور سیم موومنٹ حاصل کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک وکٹیں حاصل کیں۔
کیمار روچ، کرٹلی ایمبروز کے بعد ویسٹ انڈیز کی جانب سے 300 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈین فاسٹ بولرز میں اب صرف کورٹنی والش، کرٹلی ایمبروز، میلکم مارشل اور لانس گبز ہی ان سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں رکھتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے میچ کے آغاز سے ہی مکمل برتری قائم رکھی اور تیسرے اور چوتھے روز کی غیرمعمولی کارکردگی کے ذریعے سری لنکا کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے یادگار کامیابی حاصل کی۔